Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن خیبر فور، 8 شدت پسند ہلاک

  پشاور... خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران8 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ کالعدم لشکرِ اسلام اور داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق آ ٓرمی ہیلی کاپٹروں کے ساتھ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ کالعدم لشکرِ اسلام نے میڈیا سے ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں داعش کی موجودگی کے سرکاری دعووں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2011 سے راجگال کا علاقہ ان کے کنٹرول میں ہے۔ آپریشن خیبر فور کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

 

شیئر: