Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلیٰ یوگی نےمریضوں کو علاج کیلئے 85لاکھ روپے امداد دی

لکھنؤ(ظفر محمد) اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مختلف اضلاع کے 71 لوگوں کو شدید بیماری کے علاج کیلئے 85 لاکھ 15 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔سی ایم نے یہ مدد کینسر، گردے، دل، جگر، دماغ کے ٹیومر، ایپلاسٹی انیمیا جیسے سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے منظور کی ہے۔اسکے ساتھ ساتھ سی ایم یوگی کی طرف سے اب تک کل 630 لوگوں کو 7 کروڑ ایک لاکھ 96 ہزار روپے کی مالی مدد دی جا چکی ہے۔حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ کی طرف سے ڈسٹرکٹ مہوبہ کے نور محمد، بہرائچ کے چھاگر، ہمیر پور کی پربھارانی، گورکھپور کی الکا شریواستو، دیوریا کے رامپرویش یادو، فیروز آباد کے سرویش کمار، اٹاوہ کے ونود کمار، جالون کی ارچنا کو کینسر کے علاج کیلئے مالی مدد دی، وہیں الٰہ آباد کے رتیک مشرا، غازی پور کے سروجیت راج بھر، گونڈا کی دیپمالا کو دل علاج کیلئے مالی مددفراہم کی گئی۔ فتح پور کی سندر دیوی، لکھنؤ کی تبسم، کھیری کے سدھیر شرما کو گردے کے علاج کیلئے اور غازی پور کے برجو کشیپ کو دماغ کے ٹیومر کے علاج کیلئے ما لی مدد دی ہے ۔اسی طرح الٰہ آباد کی سُمبل فاطمہ کو بلڈ کینسر کے علاج کیلئے مالی مدد فراہم کی گئی۔ اسکے علاوہ، وارانسی کے سنجے پانڈے کو نیورو علاج کیلئے، لکھنؤ کی شیل تیواری کو ہپ کے ٹرانسپلانٹ کیلئے، لکھنؤ کے محمد فہد کو ایپلاسٹک ا نیمیا کیلئے علاج کیلئے مالی مدد فراہم کی گئی۔

شیئر: