Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیڈو کا انتخاب کیوں ہوا؟

نئی دہلی۔۔۔۔اب یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آخر بی جے پی نے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کو نائب صدر کے عہدے کا امیدوار کیوں بنایا۔قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ اگلے مہینے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کاامکان ہے۔ دفاع اور ماحولیات کے قلمدان پہلے ہی وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے پاس ہے جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ہرش وردھ کے پاس بھی اضافی ذمہ داریاں ہیں۔واضح رہے کہ وینکیا نائیڈو کو نائب صدر کا امیدوار بنانے کا اعلان امیت شاہ نے گزشتہ روز ہی پریس کانفرنس میں کیا تھا۔پہلے انہیں صدر کا عہدہ دینے پر غور کیا گیا تھا لیکن وزیراعظم مودی نے کہا تھا وہ اپنی کابینہ کے کسی وزیرکو صدر بنانے کے حق میں نہیں۔امیت شاہ نے کہا کہ وینکیا نائیڈو نے خوشی سے نئی ذمہ داری سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: