Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی وزیر اعظم نے سعودی مخالف رپورٹ کی تردید کردی

ریاض۔۔۔برطانوی وزیر اعظم نے انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی سے متعلق سعودی عرب کے خلاف خفیہ رپورٹ کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق ابلاغی رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک خفیہ رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ سعودی عرب برطانیہ میں انتہاپسند سرگرمیوں کی مالی اعانت کررہا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے سعودی مخالف معروف جماعتوں اور اپوزیشن پارٹیوں کو ملکہ کونسل طلب کرکے مذکورہ خفیہ رپورٹ کے مندرجات دیکھنے کی اجازت دیدی جس سے مخالفین کے دعوے غلط ثابت ہوگئے۔ رپور ٹ کے اجرا پر پابندی اسلئے لگائی گئی تھی کیونکہ اس کے کچھ حصے حفاظتی تقاضوں کے تحت خفیہ رکھے گئے تھے۔

شیئر: