Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کووند کی کامیابی سے بی جے پی کے حوصلے بلند

نئی دہلی۔۔۔این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کا انتخاب اس امر کی طرف اشارہ کررہا ہے کہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے درمیان سیاسی نقشہ تبدیل ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ کووند گزشتہ روز دوتہائی اکثریت لیکر صدرجمہوریہ منتخب ہوئے تھے۔ بی جے پی نے کانگریس کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ اپوزیشن کی امیدوار میرا کمارنے ابتک اپوزیشن کی طرف سے کھڑے ہونیوالے کسی امیدوار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ کووند کو تمام ریاستوں ،چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے ووٹ دیکر ثابت کردیا کہ بی جے پی کوہر علاقے کے لوگوں میں تسلیم کیا گیا جوپارٹی کیلئے نیک شگون ہے اور یوں پارٹی 2019ء کے انتخاب کیلئے ایک مضبوط اتحاد قائم کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حمایت کے نتیجے میں بی جے پی کو پارٹی کے موجودہ جغرافیائی سرحدوں سے آگے بڑھنے میں بھی مدد ملے گی۔

شیئر: