Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلاء رائل اتھارٹی کیوں قائم کی گئی؟

تبوک۔۔۔۔العلاکمشنری سعودی عرب میں انتہائی ثقافتی و تمدنی آثار سے مالا مال علاقہ ہے یہاں بعض آثا قدیمہ زمین پر نظر آتے ہیں جبکہ بہت سارے زیر زمین دفن ہیں۔ یہاں قوم ثمود، مدائن صالح اور الحجر کے آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں۔ یہ مکمل سیاحتی شہر ہے ۔ سعودی عرب اسے مشرق وسطیٰ کا انتہائی اہم سیاحتی مقام بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ یہاں مملکت کے اندر اور باہر سے سالانہ 10لاکھ سے زیادہ سیاح آیا کرینگے ۔ مدائن صالح پہلا سعودی مقام ہے جسے یونسکو نے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اب بھی ہزاروں سیاح دنیا بھر سے اسے دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے العلاء رائل اتھارٹی اسی مقصد کیلئے قائم کی ہے۔ اس کی بدولت سعودی وژن 2030کے اقتصادی اور ثقافتی مقاصد حاصل ہونگے۔ اس کا رقبہ 14.6مربع کلومیٹر ہے۔العلا مدینہ منورہ کی کمشنری ہے جو 300کلومیٹر دور واقع ہے۔

شیئر: