Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باربر نے ایک پنس کے 70 ہزار سکوں سے دکان کا فرش تیار کرلیا

ڈیڈلے، ویسٹ مڈلینڈ- - - - - - - جدت طرازی کی کوئی حد نہیں ہوتی ، ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے ایک باربر نے کردکھایاہے۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ رچ ہولتھ مین ڈیڈلے میں بی ایس فور کے نام سے سیلون چلاتا ہے جس کا کل رقبہ 150 مربع فٹ ہے ۔ وہ ایک عرصہ سے دکان کا فرش بدلنا چاہتا تھا جب اس نے حساب کرکے دیکھا تو پتہ چلا کہ اس پر اچھی خاصی رقم خرچ ہوگی چنانچہ اس نے ایک سستا اور جدید طریقہ نکالا اور ایک پنس مالیت والے تقریباً 70 ہزار سکے جمع کئے اور ان سکوں کو بڑی خوبصورتی سے فرش پر چسپاں کردیا۔ سکوں کو چسپاں کرنے اور مختلف سکوں کے درمیان پڑ جانے والی جگہ پُر کرنے کیلئے شفاف لوشن استعمال کیا اور اب وہ بہت خوش ہے کیونکہ اس کے یہاں گاہکوں کی تعداد بڑھ چکی ہے جو ہیئر ڈریسنگ کے علاوہ اس لئے بھی آتے ہیں کہ وہ " باربر آرٹ" کا معائنہ کرسکیں اور فنکارانہ مزاج رکھنے والے باربر کو خراج تحسین پیش کرسکیں۔ تمام سکے جمع کرنے اور انہیں لگانے میں دکان پر کام کرنے والے اس کے دو دوسرے ساتھیوں نے بھی مدد کی جس کی وجہ سے یہ ٹیڑھا کام ایک ہفتے میں اختتام پذیر ہوا۔ ہرچ ہولتھ مین کا کہنا ہے کہ اب اس کی دکان میں صرف گاہک ہی نہیں آتے بلکہ قریب سے گزرنے والے راہگیر بھی دکان میں جھانک کر فرش کو دیکھتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں۔

شیئر: