Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی بلے باز ہرمن پریت کی جاندار بیٹنگ کا راز

 
لندن: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ناکوں چنے چبوانے والی ہندوستانی بلے باز ہرمن پریت کورکے والد ہرمندر سنگھ بھلر بہت خوش ہیں جنھوں نے اپنی بیٹی کے کھیل سے متعلق بتایا کہ ان کی بیٹی نے لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی۔پریت کور نے سیمی فائنل میں171 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی تھی۔115 گیندوں کی اننگز میں 20 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔اس شاندار کارکردگی پر ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ریاست پنجاب کے شہر موگا میں پیدا ہونے والی ہرمن پریت کور نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں شائقین کے دل جیت لئے۔ہرمن پریت کے والد نے مزید بتایا کہ وہ میرے ساتھ کھیلنے کے لئے گراونڈ جاتی ، وہاں کوئی لڑکی نہیں آتی تھی لہذا مجبوراً لڑکوں کے ساتھ کھیلتی تھی۔جس کا اسے یہ فائدہ ہوا کہ شاندار کے ساتھ ساتھ جاندار بلے بازی کا گر سیکھ لیا۔ بیٹی کی اس کارکردگی پر اپنے رد عمل میں بھلر نے کہا کہ سیمی فائنل میں اس کی بلے بازی دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ دعا ہے کہ وہ آ ئندہ بھی اسی طرح ملک کا نام روشن کرتی رہے۔ پریت کور نے پہلا ون ڈے 2009 ءمیں کھیلا تھا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کےلئے ہندکی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے تھا۔اس میں بھی پریت نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ سیمی فائنل میں تماشائیوں کی نظریں ہرمن پریت کی بلے بازی پر ٹکی ہوئی تھیں۔ سبھی کو ان سے بہتر کارکردگی کی امید تھی۔ہندکی ٹیم ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں دوسری بار رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔فائنل میں اب ہندکا مقابلہ اتوار کو لارڈز میں انگلینڈ سے ہوگا۔
 

شیئر: