Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنددہشتگردی سے متاثر تیسرا ملک

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان کے بعد ہند تیسرا بڑا ملک ہے جو سب سے زیادہ دہشتگرد حملوں سے متاثر ہے جبکہ پاکستان 2016ء میں دہشتگرد حملوں سے متاثر ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پرہے۔ جہاں ہمسایہ ملکوں کے مقابلے میں زیادہ لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔2016ء میں دنیابھر میں 11072دہشتگر حملے ہوئے ہیں جبکہ ہند میں 798حملے ہوئے ۔2015ء کے مقابلے میں پچھلے سال مرنیوالوں کی تعداد 17فیصد بڑھی اور 289افراد ہلاک ہوئے۔ زخمیوں کی تعداد 500سے بڑھ کر 636ہوگئی۔ دوسری طرف پاکستان میں دہشتگرد حملے 2016کے مقابلے میں 27فیصد کم ہوگئے۔ 2015ء میں 1010حملوں کے مقابلے میں 20016میں کم ہوکر 734ہوئی۔

شیئر: