Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ میں خودکش حملوں کا خطرہ

 لند ن... انٹرپول نے یورپ پر150سے زائد خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں پر ق قبضہ ختم ہونے کے بعد امریکی فوجی ماہرین نے وہاں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیا ہے۔ داعش کے 173 شدت پسندوں کی فہرست مرتب کی جو یورپ پر خودکش حملے کرسکتے ہیں۔ داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئے ان جنگجووں کو خاص طور پر یورپی ممالک میں خودکش حملوں کے لئے تیار کیا اور بم بنانے کی تربیت دی ہے ۔ یہ جنگجو غیرملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کرسکتے ہیں۔انٹرپول کے مرکزی سیکرٹریٹ نے تمام متعلقہ حکومتوں کو مبینہ خودکش حملہ آوروں کی فہرست جاری کی ہے۔ تاحال ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ ان خودکش بمباروں میں سے کوئی حملہ آور یورپ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوسکا ہے یا نہیں ۔عراقی حکام نے بتایا کہ موصل میں سے 26 غیر ملکی شدت پسندوں کو پکڑا گیا ۔ تمام غیر ملکیوں کو بغداد منتقل کر دیا گیا ۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار خواتین داعش کی پولیس میں شامل تھیں۔

 

شیئر: