Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکھر جی کے اعزاز میں مودی کا الوداعی ڈنر

نئی دہلی- ----- وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پرنب مکھرجی کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کی میزبانی کی۔واضح ہوکہ مکھرجی کی مدت صدارت 24جولائی کو ختم ہورہی ہے۔حیدرآباد ہاؤس میں منعقدہ اس تقریب میں نومنتخب صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر حامد انصاری بھی شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور متعد د اپوزیشن لیڈرزبھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر کو یاگاری شیلد پیش کی۔ پرنب مکھر جی نے وزیٹرز بک پر دستخط بھی کئے۔اتوار کو صدر پرنب مکھر جی نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں آخری بار ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ 25جولائی کو ملک کے 14ویں صدر رام ناتھ کووند کا صدارتی محل میں استقبال ہوگااوروہ پارلیمنٹ کے صدارتی سینٹرل ہال میں حلف اٹھائیں گے۔

شیئر: