Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی ویمن نے آئرلینڈ کو 10رنز سے ہرادیا، رومنا کی ہیٹ ٹرک

بلفاسٹ (اے ایف پی) رومنا احمد کی شاندار ہیٹرک کی بدولت بنگلہ دیش ویمن نے آئرلینڈ ویمن کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 10 رنز سے ہرا کر سیریز 1-0 سے جیت لی۔ میزبان ٹیم 106 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 37.5 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ رومنا احمد نے شاندار ہیٹ ٹرک کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ بلفاسٹ میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 40.1 اوورز میں 106 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، سنجیدہ اسلام 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ایمی کنیلی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آئرلینڈ ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 96 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سسیلیا جائس 35 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں۔ رومنا احمد نے شاندار ہیٹ ٹرک کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ رومنااحمد نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنے والی بنگلہ دیش کی پہلی اور دنیا کی نویں پلیئر بن گئی ہیں۔

شیئر: