Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: جب کم عمر بیٹے نے باپ کو اپنے سامنے دم توڑتے دیکھا

بیٹے کا ہاتھ پکڑے سڑک عبور کررہا تھا تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگیا۔(فوٹو: العربیہ)
مصر کی کمشنری القلیویہ میں ایک بچے کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے اپنی نظروں کے سامنے باپ کو دم توڑتے دیکھا۔
48 سالہ مصری شخص اپنے کم عمر بیٹے کا ہاتھ پکڑے سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگیا۔
العربیہ کے مطابق حادثے کے بعد راہگیر فوری طور پر مدد کےلیے پہنچے، ایک نے روتے ہوئے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تاکہ اس کے اہل خانہ کو حادثے کا پتہ چل سکے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد اس بچے سے اظہار ہمدردی کررہی ہے جس نے اپنی نظروں کے سامنے والد کو دم توڑتے دیکھا۔
سوشل میڈیا پرتصویر کے وائرل ہونے کے کچھ  دیر بعد لواحقین جائے حادثہ پرپہنچ گئے جونعش اور غمزدہ بچے  لے گئے۔
 وائر ل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے اور چہرے پر خوف تھا۔

 

شیئر: