سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تین ہزار 255 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کے ایک حصے کے طور پر فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں، اس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت مند کمیونٹی کے 24 ہزار 134 افراد کو فائدہ پہنچا۔
علاوہ ازیں افغانستان میں فوڈ سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر شاہ سلمان مرکز نے صوبہ ننگرہار میں واقع طورخم بارڈر کراسنگ پر عمری کیمپ میں 120 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
اس سے پاکستان سے واپس آنے والے 720 افغان باشندوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ امداد شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مملکت کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔