موسم گرما میں سلطنت عمان کا خوبصورت شہر صلالہ سعودی عرب اور خلیجی شہریوں کے لیے جو قدرتی مناظر اور متعدل اب وہوا کے خواہاں ہیں ایک نمایاں سیاحتی منزل کے طور پر سامنے آرہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق اس وقت صلالہ کا سیاحتی منصوبہ ’ہوانا صلالہ‘ ان مقامات میں نمایاں ہے جہاں تازہ ہوا، تازگی بخش ٹھنڈک اور عالمی معیار کی سیاحتی سہولتیں دستیاب ہیں۔

خلیجی ممالک کی ایئرلائنز جن میں السعودیہ، فلائی ناس، عمان ایئر، سلام ایئر، گلف ایئر سمیت 12 ایئرلائنز صلالہ کے لیے براہ راست پروازیں چلا رہی ہیں۔ ان دنوں سعودی عرب سمیت تمام عرب و خلیجی ممالک میں موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔
ہوانا صلالہ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے موسم گرما میں ممبرز کےلیے خصوصی آفرز متعارف کرائی ہیں۔ اس کے علاوہ ہوانا واٹر پارک میں مفت داخلہ شامل ہے۔

ریزورٹس کی متنوع سرگرمیوں میں پورے خاندان کے افراد لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ واٹر پارکس، بچوں کے لیے کلب سے لے کر سپا سروسز‘، ایڈونچرز اور ثقافتی سرگرمیوں سے ہر عمر کے افراد لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ماہرین سیاحت کا کہنا ہے ’ہوانا صلالہ‘ صرف ایک ہوٹل یا ریزورٹ نہیں بلکہ ایک مکمل سیزنل تجربہ ہے جہاں وزیٹرز کو سکون اور پھر سے جوان ہونے کا احساس ہوتا ہے۔