Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجر وال کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچے

جالندھر(ایجنسیاں) ریاست دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تاہم وہ خود محفوظ رہے۔ اروند کیجریوال کی گاڑی کو حادثہ امرتسر سے لدھیانہ جاتے ہوئے جالندھر کے قریب پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق سامنے سے آنے والی کار آٹو رکشہ کو بچاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے چیئرمین کی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں اروند کیجروال کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم وہ خود محفوظ رہے۔حادثہ سے متعلق کیجریوال نے کسی قسم کی الزام تراشی سے گریز کیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ذرا ئع نے یہ بھی بتایا کہ جس کار سے کیجریوال کی گاڑی کو ٹکر لگی وہ ان کے قافلے میں شامل کارکنوں کی کار تھی۔

شیئر: