نئی دہلی۔۔۔۔ریاست راجستھان میں پولیس نے ایک نیٹ ورک کا سراغ لگایا ہے جو خام تیل کی چوری میں ملوث تھا۔ پولیس حکام کے مطابق نیٹ ورک سے منسلک 25افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ یہ گروپ ہند میں تیل کی پیداوار کے سب سے بڑے مرکز کیرن سے پانی کے ٹینکروں میں خام تیل اسمگل کرتا رہاہے۔ نیٹ ورک کے ارکان اس علاقے میں ڈرائیور یا ٹھیکیدار کے طور پر کام کررہے تھے۔ ابتک5برس میں 50ملین لیٹر چوری کیا جاچکا ہے اس کی مالیت 7.75ملین ڈالر مالیت کا تیل چوری کیاجاچکا ۔پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالے 30سے زائد ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا۔