Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچ جاننے کیلئے زیادہ فکر مند ہوں، ششی

بنگلور۔۔۔۔۔کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر ششی تھرور نے کہا کہ میری اہلیہ کے قتل کے پیچھے سچ جاننے کیلئے مجھ سے زیادہ کسی اور کو فکر نہیں ہوگی۔بنگلور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی ایجنسیو ں کی مدد کرونگا مگران لوگوں کی نہیں جو سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ حکام کے ساتھ تعاون کروں۔ تاہم وہ لوگ مدد کی امید نہ رکھیں جو اپنے مفاد اور سستی شہرت کیلئے کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ دہلی ہائیکورٹ نے پولیس سے قتل کیس کے حالیہ اسٹیٹس اور جاری تفتیش کے بارے میں رپور ٹ طلب کی ہے۔

شیئر: