Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم اکرم نے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی دھمکی دی تھی، عاقب جاوید

 
  اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹےم کے ماےہ ناز فاسٹ بولر عاقب جاوےد نے نےا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے سابق کپتان وسےم اکرم پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کرپشن مےں ملوث کھلاڑیوں کے نام بتانے پر مجھے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی دھمکےاں دی تھیں۔ تفصےلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹےم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر عاقب جاوےد نے انکشاف کےا ہے کہ 1994ءمےں جب وہ ٹےم کا حصہ تھے اس وقت مےچ فکسنگ کا عفرےت ڈرےسنگ روم تک آن پہنچا تھا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنے اےک انٹروےو مےں کےا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس عبدالقےوم کمےشن کےس مےں مجھ پر دےگر کھلاڑیوں سمےت بےرونی دباو تھا۔ مےں نے جب کرپشن اور فکسنگ مےں ملوث کھلاڑیوں کے نام لےنا شروع کئے تو مقدمہ جج کے چےمبر مےں منتقل کردےاگےا۔جسٹس قےوم کے سامنے جو بےان دےا تھا وہ رپورٹ کا حصہ بھی نہےں بناےا گےا۔ انہوں نے انکشاف کےا ہے کہ بےان دےنے پر سابق کپتان وسےم اکرم نے ساتھی کھلاڑی کی جانب سے دھمکی بھجوائی کہ اگر تعاون نہ کےا تو ٹےم مےں جگہ نہےں ملے گی اور ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔ واضح رہے کہ عاقب جاوےد نے 26سال کی عمر مےں ہی کرکٹ کو خےرباد کہہ دےا تھا اور ان کے پورے کےرےئر پر فکسنگ کا کوئی داغ موجود نہےں ۔
 

شیئر: