Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس کرانے والوں کو حقوق دینے کی ہدایت

جدہ۔۔۔۔۔سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی( ساما ) نے گاڑیوں کی انشورنس کرنیوالی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ انشورنس کرانے والوں کی رعایتی انہیں واپس کردیں۔ساما نے انشورنس دستاویزات جمع کرکے ان کے تجزیے اور تفتیش کا نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کے تحت یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ انشورنس کمپنیاں کس حد تک اپنے جاری کردہ پیکیج کی پابندی کررہی ہیں اور گاڑیوں کے مالکان کو ان کا حق دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں یا حق اداکررہی ہیں۔ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ بعض انشورنس کمپنیوں نے اسکیم خریدنے والوں کو مطلوبہ رعایت نہیں دی۔ساما نے کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اصلاح حال کریں اورایسے اقدامات کریں جس کی بدولت مستقل میں اس قسم کی غلطیوں کا امکان نہ رہے۔ جن انشورنس کمپنیوں نے انشورنس کرانے والوں سے ناحق رقمیں لی ہیں وہ انہیں واپس کردی جائیں۔

شیئر: