Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم کمپنی نے زیادتی کے دعوے کی تردید کر دی

ریاض- - - - - - - کریم ٹرانسپورٹ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس کے کسی ڈرائیور نے کسی سعودی خاتون کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی۔ ا س حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیو کلپ افواہوں کا پلندہ ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل بنی ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کریم کمپنی کے ڈرائیور نے بریدہ قصیم کی ایک سعودی خاتون کے ساتھ اس کی بچیوں کے سامنے زیادتی کی۔ اس افواہ نے پورے معاشرے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ خواتین کے حلقوں میں خدشات پھیل گئے۔ کریم کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی سے اس قسم کے کسی واقعے کا کوئی تعلق نہیں۔ کمپنی کی انتظامیہ ایسے ڈرائیور تعینات کرتی ہے جو اپناکام امن و سلامتی کے اعلیٰ معیار کے مطابق انجام دیتے ہیں۔ ڈرائیوروں کی تقرری سے قبل ان کا سابق ریکارڈ باقاعدہ طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہیں تربیتی کورس کرایا جاتا ہے۔ مملکت کے 50سے زیادہ شہروں میں ہمارے ڈرائیور پیشہ ورانہ تقاضوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: