شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اتوار کی رات ریاض پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
سعودی نائب وزیر نے اسعد الشیبانی کو ان کے دوسرے گھر سعودی عرب میں خوش آمدید کہا۔