Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملانی ناراض،کیجریوال کی وکالت چھوڑ دی

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل رام جیٹھ ملانی نے اروند کیجریوال کے وکیل کی حیثیت سے کام کرنا چھوڑدیا اور وزیر اعلیٰ دہلی سے کہا کہ وہ 2کروڑ روپے کے واجبات ادا کریں۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے کیجریوال پر ہتک عزت کے مقدمے میں ملانی وزیر اعلیٰ دہلی کے وکیل تھے۔جیٹھ ملانی نے یہ فیصلہ اسوقت کیا جب عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ دہلی کیجریوال نے دہلی ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے وکیل کو ارون جیٹلی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس دینے کی کوئی ہدایت نہیں کی تھی جبکہ ملانی نے کہا تھا کہ انہوں نے کیجریوال کی ہدایت پر توہین آمیز لفظ استعمال کیا تھا۔ کیجریوال نے کہا کہ میں نے ملانی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ وہ اس بات کی تردید کریں کہ میں نے ان سے توہین آمیز ریمارکس پاس کرنے کیلئے کہا تھا۔

شیئر: