Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلرک سے پریشان ہوکر خودکشی کیلئے عمارت پر چڑھ گئی

حیدرآباد- - - - - - تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں عدالت کے احاطہ میں ایک زیر تعمیر عمارت پر چڑھ کر خاتون نے ہلچل مچادی۔اس خاتون نے عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کی دھمکی دی۔اس خاتون کی شناخت لکشمی کے طورپر کی گئی ہے۔ایک معاملہ کے سلسلہ میں وہ حضور نگر کی عدالت سے رجوع ہوئی تاہم اس عدالت کا کلرک اسے ہراساں کر رہا تھا۔وہ ایک ہفتہ سے اس سلسلہ میں جج سے شکایت کیلئے جارہی تھی تاہم اس میں اس کو ناکامی ہوئی جس کے بعد اس نے عدالت کے احاطہ میں زیر تعمیر عمارت پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے ہلچل مچادی۔ س خاتون کوخودکشی سے روکنے کیلئے نیچے بیڈ شیٹس کے ساتھ ملازمین پولیس کو تعینات کردیا گیا تاکہ اگرخاتون گرے بھی تو ان بیڈ شیٹس پرگرے۔ خاتون نے اس ماہ کی 3 تاریخ کو سوریہ پیٹ کلکٹریٹ کے احاطہ پر خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگالینے کی بھی کوشش کی تھی۔با لاخرپولیس خاتون کو نیچے اتارنے کی کوشش میں کامیاب ہوگئی۔

شیئر: