Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں ملٹری بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ

زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے، چار معمولی زخمی ہیں۔ ( فوٹو: اے ایف پی)
اردن کا ایک فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بدھ کو تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں مسلح افواج کے پانچ ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ نے بتایا زخمیوں کو علاج کے لیے کوئین علیا ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چار کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ واقعے کے حوالے سے افواہیں یا غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز اور اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

 

شیئر: