مکہ اجلاس میں حج اور عمرہ کے شعبے میں خواتین کے کردار پر تبادلہ خیال
خدمات کی بہتری اور کارکردگی میں قومی ٹیلنٹ کی افادیت کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ چیمبر آف کامرس نے حج و عمرہ کے شعبے میں قیادت اور ترقی کے موضوع پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس کا مقصد مملکت کے انتہائی اہم شعبوں میں سے ایک کی ترقی میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔
اجلاس کا مقصد حج اور عمرے کے شعبے کی تبدیلی اور ترقی میں خواتین کی خدمات کو نمایاں کرنا، مستقبل کے عزائم اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق عازمین حج اور زائرین عمرہ کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
اجلاس میں حج و عمرہ کے نظام میں خواتین کی شرکت کی اہمیت، خدمات کی بہتری اور کارکردگی میں قومی ٹیلنٹ کی افادیت کا جائزہ لیا گیا۔
سٹریٹیجک منصوبہ بندی، آپریشز، اعلی معیار کے اقدامات کی تیاری اور ایسے جدید حل اپنانا ہے جو عازمین حج اور زائرین عمرہ کے روحانی سفر کے ہر مرحلے میں ان کے تجربے کو مزید بہتر اور خوشگوار بنا سکیں۔
یہ اجلاس چیمبر کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد معاشی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہی، لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت کی سپورٹ، مکالمے، علم اور مہارت کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

ان کوششوں کا ہدف قومی سطح پر مسابقتی صلاحیتوں کو بڑھانا، حج اور عمرہ کے شعبے کو ترقی دینا اور عازمین کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
