Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر پیلی بھیت کی عدالت کے قریب پہنچ گیا،زبردست خوف و ہراس

پیلی بھیت۔۔۔۔پیلی بھیت میں ایک شیر ڈسٹرکٹ کورٹ سے اس وقت 250گز تک پہنچ گیا جب وہاں مقدمات کی سماعت ہورہی تھی۔ جس سے عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈسٹرکٹ جج ٹی کے شرما نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ کوئی شیر عدالت کے قریب بھی نہ پھٹک سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیر ایک گائے کا پیچھا کرتے ہوئے وہاں پہنچا تھا۔ لوگوں نے شیر کو دیکھ کر شور مچا دیا یوں اس نے گائے کو چھوڑ دیا۔چند سیکنڈوں میں ہی شیر گھنی جھاڑیوں میں غائب ہوگیا۔فوری طور پر ڈویژن فاریسٹ افسر وہاں پہنچ گئے۔

شیئر: