متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ فلائی دبئی کے ایک عمانی معاون پائلٹ (کو پائلٹ) نے دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کا کنٹرول سنبھال کر اسے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ کے ایک ٹرمینل سے ٹکرانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمام الحمامی نامی کو پائلٹ کی یہ کوشش 30 ستمبر کو ناکام بنا دی گئی۔