Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی نیپال سمیت مختلف ممالک میں امدادی سرگرمیاں

نیپال کے سیلاب متاثرین میں ضروری امدادی سامان تقسیم کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان فلاحی و امدادی مرکز کی جانب سے نیپال میں سیلاب متاثرین سمیت یمن و دیگر ممالک میں ضرورت مندوں کے لیے امدادی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مرکز کی جانب سے یمن کی المھرہ کمشنری میں گردوں کے امراض کے علاج کے لیے قائم کیے گئے سینٹر میں گزشتہ ماہ کے دوران 166 مریضوں نے رجوع کیا۔
مرکز آنے والے 55 مریضوں کو ڈائیلاسز کے 436 سیشنز دیئے گئے جبکہ 14 مریضوں کو ہنگامی ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی گئی۔ 111 مریضوں کا کلینیکل معائنہ کرنے کے بعد انہیں درکار ادویات فراہم کی گئیں۔

یمن کے ڈائیلاسز سینٹر سے گزشتہ ماہ 166 مریضوں نے رجوع کیا(فوٹو، ایس پی اے)

دوسری جانب جمہوریہ نیپال کے صوبہ نواکچوٹ کے شہر ترسولی میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے کیمپ میں مقیم پناہ گزینوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، جن سے 1600 افراد مستفیض ہوئے۔
مرکز کی امدادی ٹیموں نے جمہوریہ چاڈ میں ایک ہزار سے زائد اشیائے خورونوش کے کارٹنز تقسیم کیے جن سے 6 ہزار افراد مستفیض ہوئے۔

سوڈان میں اشیائے ضروریہ کے 16 سو کارٹن تقسیم کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے جمہوریہ سوڈان کے شمالی صوبے میں موجود پناہ گزینوں میں اشیائے ضروریہ کے 16 سو 80 کارٹنز تقسیم کیے جن سے 7 ہزار 619 افراد مستفیض ہوئے۔

شیئر: