Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کا نام تجویز

اسلام آباد... وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا نام نئے وزیراعظم کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے شہباز شریف کا نام پیش کیا۔ اس تجویزپر پارٹی اجلاس میں غور کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ شہباز شریف قومی اسمبلی کے رکن نہیں۔ اس لئے 45دن کے لئے ن لیگ کے کسی رکن اسمبلی کو عبوری وزیر اعظم بنایا جائے گا۔ اس کے لئے اسپیکر ایاز صادق اور شاہد خاقان عباسی کے نام زیر غور ہیں۔اجلاس میں نوازشریف نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ شہباز شریف کو ایم این اے بنا کر قائد ایوان منتخب کرایا جائے۔یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کس کو بنایا جائے۔

 

شیئر: