Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی نیو یارک میں ملاقات، خطے کی صورتِ حال پر گفتگو

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے کی صورتحال پروسیع تناظر میں تبادلہ خیال
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقعے پر ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔ 
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور  معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اور وسیع تناظر میں خطے کی صورتِ حال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

شیئر: