Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت میں کھچڑی پکنے لگی؟

لکھنؤ-----بی جے پی حکومت پر اپوزیشن کے حملے جاری ہیں لیکن اسکے ارکان اسمبلی بھی اس کے کام کاج پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔ اس سے اپوزیشن کو جواب کیلئے موقع مل رہا ہے۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے صدارتی انتخابات سے پہلے بی جے پی ممبران اسمبلی کی میٹنگ کی تو متعددکے دماغ کے غبار ے پھوٹے تھے۔ ایس ایچ او اور پٹواری کی من مانی سے لے کر بجلی کی فراہمی پر اراکین اسمبلی نے اپنی شکایت درج کرائی۔ یہ بات اندرخانے کی تھی لیکن، میڈیا کو بھی اس کی بھنک لگی۔ اسمبلی میں 19 جولائی کو حکومت نے بجلی کی فراہمی پر بڑے دعوے کیے اور اسی دن آبکاری وزیر جئے پرتاپ سنگھ نے وزیر توانائی سری کانت شرما کو خط لکھ کر اپنے آبائی ضلع سدھارتھ نگر کی بجلی فراہمی منقطع ہو جانے کا معاملہ اٹھا کر عوام کے غم و غصہ سے وزیر اعلیٰ کو واقف کرایا۔ اسمبلی میں بی جے پی کے ہی ممبر اسمبلی اشوک سنگھ چندیل نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہم لوگوں کی حالت اپوزیشن جماعتوں سے بھی بدتر ہے۔ ہماری کہیں کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ۔ ہمیر پور میں ایک شراب کی دکان ہٹانے کیلئے وزیر سے شکایت کرنے کے باوجود کارروائی نہیں ہوئی۔ دہلی میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ میں افسروں اور ریاستی حکومت کے وزراء کے کام کاج کیخلاف کئی ممبران پارلیمنٹ نے شکایت کی تھی۔

شیئر: