Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جان کیلی وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جان کیلی کو اپنا نیا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے موجودہ چیف آف اسٹاف رائنس پریبس کی ملک کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان پر فخر ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ اعلان اپنی کئی ٹوئٹس کے دوران کیا۔نئی تقرری سے ایک روز پہلے پریبس اور وائٹ ہاؤس کے نو منتخب کمیونیکیشن ڈائریکٹر اینتھونی سکارموچی کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جان کیلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہوم لینڈ سیکیورٹی میں شاندار کام کیا ہے۔

شیئر: