خیبرپختونخوا میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس، گیسٹ ہاؤسز، کیفے، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز اور رینٹ اے کار سروسز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا عمل آن لائن کر دیا گیا۔ نئے نظام سے دفتروں کے چکر اور دستی چالان کا جھنجھٹ کم ہوگا جبکہ نوجوانوں کے لیے سیاحتی شعبے میں نئے کاروبار شروع کرنے کے مواقع بڑھنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ تفصیل اردو نیوز کے نامہ نگار ادیب یوسفزئی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں