Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی فرانسیسی صدر کے عشائیے میں شرکت

عشائیے میں شرکت کے لیے ایلیسی پیلس پہنچے تو فرانسیسی صدر نے خیر مقدم کیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کی رات فرانسیسی صدر ایمونویل میکخواں کی جانب سے دیے گئے سرکاری عشایے میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان عشائیے میں شرکت کے لیے ایلیسی پیلس پہنچے تو فرانسیسی صدر نے ان کا خیر مقدم کیا۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد کا فرانسسی صدر سے ملاقات کے لیے پہنچے تو باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سعودی شاہی ترانہ اور فرانس کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
سعودی ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ گارڈ کمانڈر نےاستقبالہ تقریب میں شریک فوجی یونٹوں کا تعارف کرایا۔ فرانسیسی ریپبلیکن گارڈ کا ایک گھڑ سوار دستہ بھی موجود تھا۔
بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی حکومت کے وزرا اور اعلی عہدیداروں سے مصافحہ کیا، فرانسیسی وزیر اعظم کو بھی سعودی وفد میں شامل ارکان سے متعارف کرایا گیا۔

شیئر: