Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ نئے چیف آف اسٹاف مقرر

واشنگٹن-----امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ جان کیلی کو اپنا نیا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ۔انہوں نے اپنے موجودہ چیف آف اسٹاف رائنس پریبس کی ملک کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان پر فخر ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ اعلان اپنی کئی ٹوئٹس کے دوران کیا۔تقرری سے ایک روز پہلے پریبس اور وہائٹ ہاس کے نو منتخب کمیونیکیشن ڈائریکٹر اینتھونی سکارموچی کے درمیان تنا ؤپیدا ہو گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جان کیلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہوم لینڈ سیکیورٹی میں شاندار کام کیا ہے۔

شیئر: