Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفت طبی سہولت نہ ملنے پر مریض کی دھمکی؟

حیدرآباد- - - -نامناسب علاج کا الزام لگاتے ہوئے ایک مریض نے حیدرآباد کے نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(نمس )کی پرانی عمارت پر چڑھ کر ہفتہ کی صبح سنسنی پھیلادی اور اس نے نیچے کودنے کی دھمکی دی۔اس کی شناخت پردیپ کے طورپر کی گئی ہے۔اس کو نیچے اتار لیا گیا۔اس نے الزام لگایا کہ نمس میں علاج کی مناسب سہولت نہیں۔اس کو امریکہ میں بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔پردیپ گزشتہ چند دنوں سے گردوں کے عوارض میں مبتلا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت طبی خدمات آروگیہ شری کے تحت اس کا علاج کرنے سے نمس کے ڈاکٹروں نے انکارکردیا ۔اسکے عمارت پر چڑھ جانے کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہل کاروہا ں پہنچے جنہوں نے اس کو نیچے اتارا۔

شیئر: