Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے مصری اور قطری ہم منصبوں کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے الگ الگ ٹیلی فون پر رابطے میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اور مصری وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مصر کے تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقے تلاش کیے۔
انہوں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات کی، مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی سپورٹ کی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطری وزیر خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جاری کوششوں پر بات کی جس کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

 

شیئر: