Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پانامہ باکسر کو ناک آوٹ کردیا،مسلسل ساتویں کامیابی

پانامہ:پاکستانی باکسر وسیم نے ملک کے لئے کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے پانامہ کے باکسر کو تیسرے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کرکے ورلڈ نمبر 1کی رینکنگ برقرار رکھی۔محمد وسیم کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے، جیت کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں محمد وسیم نے کامیابی حاصل کرنے پر اللہ کا شکرادا کیا جبکہ انہوں نے ان کے لئے دعائیں کرنے والے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی کا نام روشن کروں۔ پا کستانی باکسر محمد وسیم نے ملک کے لیے کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے پانامہ کے باکسر ایوان ٹریجوس کو تیسرے ہی راونڈ میں ناک آﺅٹ کردیا۔محمد وسیم اس وقت ورلڈ باکسنگ کونسل ڈبلیو بی سی کی سلورفلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر ہیں اور انہیں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کےلئے وسطی امریکی ملک پانامہ کے باکسر ایوان ٹریجوس کا چیلنج درپیش تھا،فائٹ کے آغاز سے ہی محمد وسیم نے بجلی کی سی تیزی اور چیتے جیسی پھرتی دکھاتے ہوئے حریف کھلاڑی پر تابڑ توڑ مکے بازی شروع کردی۔ محمد وسیم کے ون ٹو ون پنچز ایوان ٹریجوس کو میچ کے ابتدائی لمحات سے ہی شکست کی جانب دھکیلتے رہے اور تیسرے ہی راونڈ میںحریف باکسر کو ناک آوٹ کردیا،جیت کے ساتھ ہی محمدوسیم نے ڈبلیو بی سی سلورفلائی ویٹ کیٹگری میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔پروفیشنل باکسنگ میں محمد وسیم کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے جبکہ وہ اب تک ناقابل شکست ہیں۔ 6جولائی کو محمد وسیم نے پانامہ کے ایلیسر والڈیز کو دوسرے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کرتے ہوئے 8 راونڈز پر مشتمل فائٹ جیت کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم 17 جولائی 2016 ءکو جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ہونے والے مقابلے میں فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دے کر سلور بیلٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے تھے۔

شیئر: