Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں گولڈ ریٹ بڑھ گئے‘ سنگاپور میں کمی

 لندن ...... عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان برقرار رہا۔ برطانوی اور امریکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ اور سنگاپور میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں کہیں کم تو کہیں زیادہ ہوتی دکھائی دیں۔لندن کی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کی قیمت میں صفر اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی مستقبل میں خریداری کے معاہدے بارہ سو تریسٹھ اعشاریہ ایک آٹھ ڈالر فی اونس میں طے ہوئے جبکہ یو ایس گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بارہ اعشاریہ آٹھ ڈالر فی اونس اضافہ دیکھنے میں آیا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ بارہ سو پچاس اعشاریہ تین پانچ ڈالر فی اونس پر فروخت ہوا۔ سونے کی خریداری کے معاہدے بارہ سو پینسٹھ اعشاریہ آٹھ صفر ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔

شیئر: