Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کے کیبن کریو کے لیے عربی زبان سیکھنے کے پروگرام کا آغاز

یہ اقدام  اکیڈمی کے خصوصی پروگراموں کا حصہ ہے ( فوٹو: اے ایف پی )
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عریبک لینگوئج نے السعودیہ کے نان عریبک سپیکنگ کیبن کریو کے لیے عربی زبان کے دو ماہ پر مشتمل ابلاغی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
یہ اقدام پروفیشنل ورک انوائرمنٹ میں لینگوئج سکلز بہتر بنانے کے حوالے سے معاہدے کا حصہ ہے۔
اس پروگرام کا مقصد شرکا کی بنیادی لینگوئج سکلز کو بہتر بنانا اور انہیں کام سے متعلق حالات میں عربی زبان کے استعمال کے قابل بنانا ہے تاکہ مسافروں کے ساتھ بات چیت کو بہتر بنانے کے ساتھ مختلف کام کے ماحول میں خدمات کی فراہمی کو مزید آسان بنایا جا سکے۔
یہ اقدام مختلف اداروں کے تعاون سے اکیڈمی کے ان خصوصی پروگراموں کا حصہ ہے جو عربی زبان سیکھنے میں معاونت اور پروفیشنل ماحول میں اس کے استعمال کو وسعت دینے کے لیے نافذ کیے جا رہے ہیں۔
اس ماہ کے آغاز میں اکیڈمی نے کوالالمپور انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی عرب کے پویلین میں شرکت کی۔ عربی زبان اور اس کی عالمی موجودگی کی سپورٹ میں اپنے منصوبوں اور اقدامات کو اجاگر کیا۔
پویلین کے ذریعے وزیٹرز کو اکیڈمی کے پروگرام، زبان کی مہارت کے لیے اقدامات، عربی کے ڈیجیٹل مواد اور نیچرل لینگوئج  پروسیسنگ کی ترقی سے متعلق کوششوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

 

شیئر: