Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محبوبہ مفتی مستعفی ہوجائیں، کانگریس

نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس نے وزیر اعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے قومی پرچم سے متعلق محبوبہ مفتی کے ریمارکس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوںکے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جموں کشمیر میں کانگریس کے ریاستی سربراہ کے ترجمان رویندر شرما نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی وضاحت کرے کہ اس نے اپنی اتحادی جماعت اور اس کی وزیراعلیٰ کو کس قسم کی آزادی دے رکھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی کو قومی پرچم کی توہین کا حق حاصل نہیں۔محبوبہ مفتی اور بی جے پی کو اس بارے میں موقف واضح کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ہندوستانی آئین میں دیئے گئے کشمیرکے خصوصی درجے یا کشمیریوں کی مراعات میں کسی طرح کی تبدیلی کی گئی تو ریاست میں ہندوستانی پرچم اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا۔

شیئر: