Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنیدخان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا شکار

نئی دہلی۔۔۔۔فرید آباد قتل کیس میں متاثرہ جنید خان کا خاندان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ مرکزی ملزم چندر پرکاش کو فرید آباد کی عدالت سے ضمانت مل چکی ہے تاہم جنید خان کے اہل خانہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔خاندان کے وہ افراد جو برسرروزگار تھے اب اپنی ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ 22جون کو جنید خان کو چاقو کے وار سے ہلاک جبکہ بھائی کو شدید زخمی کردیا گیا تھا۔ جنید خان کا بھائی صغیر خان نجی کمپنی میں ڈرائیور تھا اب بے روزگار ہے۔اس کے والد جلال الدین بھی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ صغیر خان کو چاقو کے 5زخم آئے تھے۔ صغیر خان نے بتایا کہ زخم کے باعث وہ ابتک بائیں بازو اور کندھے کو موڑ نہیں سکتا۔ڈاکٹروں کے مطابق مکمل صحت یاب ہونے میں 6ماہ لگیں گے۔جس کمپنی میں کام کرتا ہے اتنے عرصے انتظارنہیں کرسکتی۔

شیئر: