Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کی غیر ملکی بیوی پر فیس کب ہوگی؟

ریاض۔۔۔۔۔محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ سعودی خاتون کے غیر ملکی شوہر اور سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی پر ایک حالت میں مرافق فیس واجب ہوگی۔جوازات سے ایک سعودی شہری نے استفسار کیا تھا کہ کیا سعودی خاتون کے غیر ملکی شوہر اور سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی پر مرافق فیس ہوگی یا نہیں؟اس کے جواب میں بتایا گیا کہ یہ دونوں مرافق فیس سے مستثنیٰ ہیں البتہ اگر ان کی شناختی دستاویزمیں تابع یا مرافق لکھا ہوا ہو تو ایسی حالت میں مرافق یا تابع فیس دینی ہوگی۔ واضح رہے کہ جوازات نے یکم جولائی 2017ء سے غیر ملکی کارکنان کے مرافقین اور تابعین سے 100ریال ماہانہ فیس وصول کرنا شروع کردی ہے۔ہر ملک کے شہریوں سے فیس لی جارہی ہے اس سلسلے میں کسی کو استثناء نہیں۔

شیئر: