Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم آزادی پر تقریر مختصر ہوگی، مودی

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 15اگست کو یو م آزادی کی تقریر کیلئے عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔ اپنے ریڈیو پروگرام’’ من کی بات‘‘ میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ یوم آزادی پر لال قلعہ کی تقریب میں خطاب مختصر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل شکایتیں مل رہی تھیں کہ یوم آزادی پر تقریر بہت طویل ہوجاتی ہے اس لئے اپنی تقریر کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ مودی نے عوام سے کہا کہ وہ اپنی تجاویز سرکاری ویب سائٹ پر بھیج سکتے ہیں ۔ میں انہیں خود پڑھونگا۔ پچھلے 3برسوں سے ملک کے ہر کونے سے تجاویز مل رہی ہیں اور اس کی روشنی میں مسائل کو بھی اٹھایا جاتاہے۔

شیئر: