Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ڈاکٹر حنان بلخی کر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے لیے نامزد کر دیا

انٹرنیشنل ہیلتھ کے شعبوں میں وسیع سائنسی اور قائدانہ تجربہ حاصل ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے ڈاکٹر حنان حسن بلخی کر عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت کی جانب سے نامزدگی کا اعلان عالمی ادارہ صحت کی مسلسل ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار ہے۔
یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے کثیر الجہتی صحت تعاون کی سپورٹ اور بین الاقوامی کوششوں میں اپنا فعال کردار جاری رکھنے کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
ڈاکٹر حنان کو پبلک ہیلتھ، متعدی امراض، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول، ہیلتھ سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور انٹرنیشنل ہیلتھ کے شعبوں میں وسیع سائنسی اور قائدانہ تجربہ حاصل ہے۔
انہیں عالمی ادرہ صحت کی مشرقی بحیرہ روم کے لیے ریجنل ڈائریکٹر منتخب کیا گیا اور اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کے لیے پہلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل رہیں۔
اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد صحت انیشیٹیوز، پالییسوں کی تیاری اور ان کے نفاذ میں اپنا کردار ادا کیا جس کا مقصد کمیونیٹیز کا تحفظ اور ہیلتھ سسٹم  کی صلاحیتیوں کو مضبوط بنانا ہے۔
ڈاکٹر حنان بلخی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس اور کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی سے  فیلو شپ کیے ہوئے ہیں۔ 
 کنگ سعود بن عبدالعزیز یونیورسٹی برائے ہیلتھ سائنسز میں پروفیسر رہ چکی ہیں۔ بچوں کی صحت اور امراض کے علاج میں قابل قدر کردار ادا کیا۔
 کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں متعدی امراض کے انسداد کے شعبے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر میں متعدی امراض کے شعبے کی چیئرپرسن  اورعالمی ادارہ صحت میں اینٹی بائیوٹک کوآپریٹو سینٹر کی ڈائریکٹر رہی ہیں۔ 

 

شیئر: