Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو پرایک کروڑ 47 لاکھ یورو ٹیکس چوری کا الزام

  میڈرڈ: لاکھوں یورو ٹیکس چوری کے الزامات میں گھرے پرتگالی فٹبالر کرسٹیا نو رونالڈو گزشتہ روز ا سپین کی عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کا الزام ہے کہ رونالڈو نے2010ءکے بعدسے ایک کروڑ 47 لاکھ یورو (ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر) ٹیکس بچایا ہے۔ ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیا نو رونالڈو کا شمار دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ رونالڈو نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ضمیر مطمئن ہے۔اس سے قبل بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے لائنل میسی کو بھی ٹیکس چوری کے الزامات کا سامنا تھا جرم ثابت ہونے پر انہیں 21 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے ان کی جیل کی سزا 2 لاکھ 52ہزار یورو ادائیگی کے بدلے ختم کر دی تھی۔ میسی پر 41 لاکھ یورو ٹیکس چوری کا الزام تھا جو رونالڈو سے ایک کروڑ یورو کم ہے۔رونالڈو پیر کو مقامی وقت کے مطابق 11 بجے میڈرد کے نواح میں واقع عدالت میں اپنے پیشی کےلئے پہنچے۔ ان کے انتظار میں میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔استغاثہ کے مطابق رونالڈو نے مبینہ طور پر اسپین میں اپنی کمائی کو چھپانے کےلئے ایک کمپنی اسٹرکچر کا فائدہ اٹھایا جو ا سپین میں مالیاتی ضابطہ کار کی خلاف ورزی تھا۔رونالڈو اور ان کی انتظامیہ ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔

شیئر: