Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پیراک سیلب ڈریسل نے7گولڈ میڈل جیت لئے، بہترین ایتھلیٹ بھی قرار پائے

بڈاپسٹ:امریکی پیراک سیلب ڈریسل نے ورلڈ سوئمنگ چیمپیئن شپ میں 7 گولڈ میڈلز جیت کر ہم وطن مائیکل فلپس کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ہنگری کے دار الحکومت بڈاپسٹ میں جاری عالمی مقابلوں میں یونیورسٹی کے طالبعلم 20 سالہ سیلب ڈریسل نے ایک ہی ایونٹ کے دوران مختلف کیٹگریز میں سونے کے 7 تمغے جیتے۔ قبل ازیں یہی کارنامہ ان کے ہم وطن پیراک مائیکل فلپس بھی انجام دے چکے ہیں۔ فلپس نے اولمپکس کے دوران ریکارڈ ساز کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔سیلب ڈریسل اور سویڈن کی ایتھلیٹ سارہ جوسٹروم نے ان مقابلوں کے بہترین ایتھلیٹس کے ایوارڈ بھی حاصل کئے۔ دوسری جانب امریکہ نے ایک ہی ایونٹ میں 38 تمغے جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔امریکہ کی للی کنگ نے 50 میٹربریسٹ اسٹروک کا مقابلہ.40 19 سیکنڈز میں طے کر کے نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

شیئر: