Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنزیوروکپ: انگلینڈ کی ٹیم 22سال بعد سیمی فائنل میں

ایمسٹر ڈیم:ہالینڈ میں جاری ویمنز یورو2017ءفٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی کھلاڑی جوڈی ٹیلر نے فرانس کے خلاف فیصلہ کن گول کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 43سال بعد روایتی حریف کے خلاف فتح اور22 سال بعد اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا دیا۔اس گول سے جو ڈی ٹیلر ٹورنامنٹ کی ٹاپ اسکورر بھی بن گئیں۔ گولڈن بوٹ ایوارڈ کے لئے مضبوط امیدوار کے طور بھی جگہ پکی کرنے میں کامیاب رہیں۔ میچ کے دوران انگلش ٹیم کو اپنی گول کیپر کیرن بریڈسلے سے محروم ہو نا پڑا جو کھیل کے15 ویں منٹ میں ایک گول بچانے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہو گئی تھیں۔انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں فٹبال میں روایتی حریف تصور ہو تی ہیں اس میچ کے لئے گزشتہ ریکارڈ کی وجہ سے فرانس کو فیورٹ تصور کیا جارہا تھا تاہم” شیرنیوں “کی عرفیت سے مشہور انگلش کھلاڑیوں نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے۔ انگلش ٹیم اپنے مضبوط دفاع کی وجہ سے کامیابی سے دوچار ہوئی میچ میں اچھے کھیل کے باوجود فرانس کی ٹیم بدقسمتی کا شکار نظر آئی گول کرنے کے کئی مواقع سے فائدہ اٹھانے کا اسے کوئی موقع نہیں مل پایا۔کھیل کا پہلا ہاف برابری پر ختم ہوا اور سخت کوشش کے باوجود کوئی ٹیم بھی کھاتہ کھولنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ دوسرے ہاف کے دوران بھی کم و بیش ایسی ہی صورتحال نظر آئی تاہم کھیل کے60ویں منٹ میں انگلش ٹیم کو ایک سنہری موقع مل گیا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جوڈی ٹیلر گیند کو گول پوسٹ میں پہنچانے میں کامیاب ہو گئیں۔ان کے لئے گول کا یہ موقع لوسی برونز کی شاندار موو سے بنا جنہوں نے گیند کو میدان سے وسط سے قابو کیا اور فرانسیسی دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہو ئے جوڈی کو وہ پاس دینے میں کامیاب ہوئیں جسے انہوں نے گول میں بدل دیا۔انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ تین بڑے ٹورنامنٹس میں فرانس سے شکست کھاتی آرہی ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں وہ فرانس کو مقابلے سے آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم جرمنی پہلے ہی آﺅٹ ہو چکی ہے یوں اس مرتبہ انگلینڈ کے لئے ٹائٹل جیتنے کا بھی سنہری موقع ہے۔اس کے لئے اب انہیں صرف2رکاوٹیں عبور کرنی ہیں۔

شیئر: