Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم فالکن فیسٹیول میں عرب ممالک کے 675 فالکنرز کی شرکت

گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز کی زیر نگرانی قصیم فالکن فیسٹیول میں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے 675 فالکنرز نے شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر قصیم نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ فیسٹیول مملکت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ بازوں کی دیکھ بھال یہاں کی قدیم روایت ہے۔
شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے فیسٹیول کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسے اندرون و بیرون مملکت سے آنے والے وزیٹرز کے لیے توجہ کا باعث قرار دیا۔
تقریب کے اختتام میں گورنر نے فیسٹیول میں مقابلوں کے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔
مقابلے کے تین مرکزی زمرے تھے جن میں الخلط، الحرار اور الشیاھین شامل تھے۔ انعامات کی مجموعی رقم ایک لاکھ 35 ہزار ریال رکھی گئی تھی۔

 

شیئر: